سورة الأنبياء - آیت 46
وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور اگر تیرے رب کے عذاب کی بو بھی انہیں پہنچے ، تو کہنے لگیں ، خرابی ہماری ، بےشک ہم ظالم تھے ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَلَئِن مَّسَّتْهُمْ نَفْحَةٌ مِّنْ عَذَابِ رَبِّكَ﴾ یعنی اگر اللہ تعالیٰ کے عذاب کا ایک معمولی سا حصہ ان کو چھولے ﴿لَيَقُولُنَّ يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ﴾ ” تو پکاراٹھیں گے ہائے ہماری کم بختی ! ہم تو ظالم تھے۔“ یعنی وہ پکاریں گے : ہائے ہم تباہ و برباد ہوگئے اور ان کی پکار اپنی ندامت کا اظہار اور اپنے ظلم، کفر اور استحقاق عذاب ہی کا اعتراف ہوگی۔