سورة طه - آیت 117

فَقُلْنَا يَا آدَمُ إِنَّ هَٰذَا عَدُوٌّ لَّكَ وَلِزَوْجِكَ فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقَىٰ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

پھر ہم نے کہا اے آدم یہ ابلیس تیرا اور تیری زوجہ کا دشمن ہے سو کہیں تم دونوں کو جنت سے نہ نکلوا دے ‘ پھر تو تکلیف میں پڑے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

فرمایا : ﴿ فَلَا يُخْرِجَنَّكُمَا مِنَ الْجَنَّةِ فَتَشْقَىٰ﴾ اگر تمہیں جنت سے نکال دیا گیا تو تم بد نصیب ٹھہرو گے کیونکہ جنت میں تمہارے لئے لامحدود رزق اور راحت کامل ہے۔