سورة طه - آیت 92

قَالَ يَا هَارُونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَهُمْ ضَلُّوا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

موسیٰ نے کہا اے ہارون جب تونے ان کو دیکھا تھا کہ وہ گمراہ ہوئے تجھ کو کس چیز نے روکا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اور کہنے لگے : ﴿ يَا هَارُونُ مَا مَنَعَكَ إِذْ رَأَيْتَهُمْ ضَلُّوا  أَلَّا تَتَّبِعَنِ ﴾ ” اے ہارون جب تو نے ان کو دیکھا کہ گمراہ ہوگئے ہیں، تو تجھے میرے پیچھے آنے سے کس چیز نے روک دیا؟“ کہ آ کر تو مجھے خبر کردینا تاکہ میں جلدی سے ان کی طرف لوٹ آیا۔