سورة طه - آیت 68
قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
ہم نے کہا مت ڈر ، تو ہی غالب رہے گا۔ (ف ١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قُلْنَا﴾ ان کو ثابت قدم اور مطمئن رکھنے کے لئے ہم نے کہا : ﴿ لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنتَ الْأَعْلَىٰ﴾ ” ڈر نہ، تو ہی غالب ہوگا“ یعنی تو ہی ان پر غالب رہے گا اور وہ ہارمان کر تیرے سامنے سرنگوں ہوجائیں گے۔