سورة مريم - آیت 56
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور کتاب میں ادریس (علیہ السلام) کا ذکر کر ، بےشک وہ سچا نبی تھا۔ (ف ٣)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی اس کتاب کریم میں تعظیم و اجلال اور صفات کمال سے متصف ہونے کے اعتبار سے ادریس علیہ السلام کا ذکر کرو ! ﴿إِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَّبِيًّا ﴾ اللہ تعالیٰ نے ان کو بیک وقت صدیقیت۔۔۔ جو تصدیق تام، علم کامل، یقین ثابت اور عمل صالح کی جامع ہے۔۔۔ اور اپنی وحی اور رسالت کے لئے چن لیا۔