سورة الكهف - آیت 69

قَالَ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کہا انشاء اللہ تو مجھے صابر پائے گا ، اور میں تیرے کسی حکم کی نافرمانی نہ کروں گا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

موسیٰ علیہ السلام نے کہا : ﴿سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللّٰـهُ صَابِرًا وَلَا أَعْصِي لَكَ أَمْرًا﴾ ” اگر اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صابر پائیں گے اور آپ کے کسی حکم کی نافرمانی نہیں کروں گا۔“ جس چیز کے بارے میں امتحان تھا، اس کے سامنے آنے سے پہلے یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے عزم کا اظہار تھا۔ عزم ایک الگ چیز ہے اور صبر کا وجود ایک دوسری چیز ہے، اس لئے جب وہ امر واقع ہوا تو موسیٰ علیہ السلام اس پر صبر نہ کرسکے۔