سورة الكهف - آیت 67
قَالَ إِنَّكَ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کہا کہ تو میرے ساتھ ہرگز صبر کی طاقت نہ رکھے گا ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
خضر نے موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ میں ایسا کرنے سے انکار نہیں کرتا لیکن ﴿ لَن تَسْتَطِيعَ مَعِيَ صَبْرًا ﴾ ” آپ میرے ساتھ صبر نہیں کر پائیں گے۔“