سورة الكهف - آیت 59
وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور یہ بستیاں (سدوم وغیرہ کی) ہیں جنہیں ہم نے ہلاک کیا جب وہ ظالم ہوگئی تھیں اور ہم نے ان کی ہلاکت کا وقت مقرر کیا تھا ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
بنا بریں فرمایا : ﴿وَتِلْكَ الْقُرَىٰ أَهْلَكْنَاهُمْ لَمَّا ظَلَمُوا﴾” اور یہ بستیاں، ہم نے ان کو ہلاک کردیا جب انہوں نے ظلم کیا“ یعنی ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انکے ظلم کی بنا پر ہم نے انہیں ہلاک کیا۔ ﴿وَجَعَلْنَا لِمَهْلِكِهِم مَّوْعِدًا ﴾ ” اور مقرر کیا تھا ہم نے ان کی ہلاکت کا ایک وعدہ“ یعنی ایک وقت مقرر جس سے وہ آگے ہوئے نہ پیچھے۔