سورة الإسراء - آیت 103
فَأَرَادَ أَن يَسْتَفِزَّهُم مِّنَ الْأَرْضِ فَأَغْرَقْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ جَمِيعًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر فرعون نے انہیں اس ملک میں بےچین رکھنا چاہا (ف ١) ۔ پھر ہم نے اسے اور اس کے سب ساتھیوں کو غرق کردیا ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَأَرَادَ﴾ پس فرعون نے ارادہ کیا ﴿أَن يَسْتَفِزَّهُم مِّنَ الْأَرْضِ ﴾ ’’کہ وہ ان کو اس زمین (مصر) سے نکال دے۔‘‘ یعنی بنی اسرائیل کو سرزمین مصر سے نکال کر جلاوطن کر دے ﴿فَأَغْرَقْنَاهُ وَمَن مَّعَهُ جَمِيعًا﴾”پس ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو سب کو غرق کردیا“ اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو ان کی زمینوں اور گھروں کا وارث بنا دیا۔