سورة الإسراء - آیت 6

ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَأَمْدَدْنَاكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَجَعَلْنَاكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ہم نے ان پر تمہیں غلبہ دیا اور مال اور اولاد سے تمہیں مدددی ، اور تمہاری لشکر بڑھایا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ﴾ ’’پھر ہم نے پھیر دی تمہاری باری ان پر‘‘ یعنی پھر ہم نے تمہیں اس متغلب کا فرقوم پر غلبہ عطا کیا اور تم نے انہیں اپنے شہروں سے نکال باہر کیا۔ ﴿وَأَمْدَدْنَاكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ﴾ ’’اور قوت دی ہم نے تم کو مالوں سے اور بیٹوں س‘‘ یعنی ہم نے نہایت کثرت سے تمہیں رزق عطا کیا، تمہاری تعداد کو زیادہ کردیا اور تمہیں ان کے مقابلے میں طاقتور بنا دیا۔ ﴿ وَجَعَلْنَاكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا﴾ ’’اور تمہاری نفری کو ان کے مقابلے میں بڑھا دیا‘‘ اور اس کا سبب تمہارے نیک کام اور اللہ کے سامنے تمہارا خشوع و خضوع تھا۔