سورة النحل - آیت 99

إِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں اس کا زور نہیں چلتا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ لَيْسَ لَهُ سُلْطَانٌ﴾ ” اسے کوئی تسلط حاصل نہیں“ ﴿عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ﴾ ” ان لوگوں پر جو ایمان لائے اور وہ اپنے رب پر“ جس کا کوئی شریک نہیں ﴿يَتَوَكَّلُونَ﴾ ” بھروسہ کرتے ہیں۔“ پس اللہ تبارک و تعالیٰ توکل کرنے والے اہل ایمان سے شیطان کے شر کو دور ہٹا دیتا ہے اور شیطان کو ان پر کوئی اختیار نہیں رہتا۔