سورة النحل - آیت 88

الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ بِمَا كَانُوا يُفْسِدُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو کافر ہیں ، اور اللہ کی راہ سے روکتے ہیں ، ہم انہیں عذاب پر عذاب بڑھائیں گے بدلہ اس کا جو شررات کرتے تھے ،

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تعالیٰ اس آیت کریمہ میں مجرموں کے انجام کا ذکر فرماتا ہے کہ انہوں نے کفر کیا، آیات الٰہی کی تکذیب کی، انبیاء و رسل کے خلاف جنگ کی، لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا اور گمراہی کے داعی بن گئے، اس لئے وہ کئی گنا عذاب کے مستحق قرار پائے، جس طرح ان کا جرم کئی گنا ہے اور جس طرح انہوں نے اللہ کی زمین میں فساد برپا کیا۔