سورة النحل - آیت 83
يَعْرِفُونَ نِعْمَتَ اللَّهِ ثُمَّ يُنكِرُونَهَا وَأَكْثَرُهُمُ الْكَافِرُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اللہ کی نعمت پہچانتے ہیں ، پھر اس سے منکر ہوتے ہیں ، اور ان میں بہت کافر ہیں۔ (ف ٢)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَأَكْثَرُهُمُ الْكَافِرُونَ ﴾ ” اور ان کے اکثر لوگ انکار کرنے والے ہیں“ ان میں کوئی بھلائی نہیں، آیت الٰہی کا بار بار آنا بھی انہیں کوئی فائدہ نہیں دیتا، کیونکہ ان کی عقل فساد کا اور ان کے مقاصد برائی کا شکار ہیں، وہ عنقریب دیکھ لیں گے کہ اللہ تعالیٰ حق کے ساتھ عناد رکھنے والے جابر، اس کی نعمتوں کی ناشکری کرنے والے اور اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ تکبر سے پیش آنے والے کو سزا دے گا۔