سورة النحل - آیت 20

وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جن کو وہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں وہ کچھ پیدا نہیں کرسکتے ، اور آپ پیدا ہوتے ہیں (ف ١) ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اور اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی ہے، وہ اس کے برعکس ہیں یعنی وہ کچھ نہیں جانتے۔ کیونکہ ﴿ لَا يَخْلُقُونَ شَيْئًا ﴾ ” وہ (کم یا زیادہ) کچھ بھی تخلیق کرنے پر قادر نہیں ہیں“ ﴿ وَهُمْ يُخْلَقُونَ ﴾ ” اور ان کو پیدا کیا گیا ہے۔“ یعنی حالت یہ ہے کہ خود ان کو پیدا کیا گیا ہے وہ ہستیاں جو خود اپنے وجود کیلئے اللہ تعالیٰ کی محتاج ہوں وہ کیسے کوئی چیز پیدا کرسکتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وہ تمام اوصاف کمال اور علم وغیرہ سے محروم ہیں۔