سورة الحجر - آیت 83

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو صبح ہوتے ہیں انہیں چنگھاڑنے آپکڑا ،

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُصْبِحِينَ﴾ ” سو پکڑ لیا ان کو چنگھاڑنے، صبح ہونے کے وقت“ پس ان کے سینوں میں ان کے دل پارہ پارہ ہو کر رہ گئے اور وہ اپنے گھر میں ہلاک ہو کر اوندھے منہ پڑے رہ گئے اور اس کے ساتھ ساتھ دائمی رسوائی اور لعنت نے ان کا پیچھا کیا۔