سورة الحجر - آیت 81

وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ہم نے انہیں معجزے پہنچائے سو انہوں نے اس سے منہ موڑا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَآتَيْنَاهُمْ آيَاتِنَا﴾ اور ہم نے انہیں وہ نشانیاں عطا کیں جو اس حق کی صحت پر دلالت کرتی تھیں جنہیں صالح علیہ السلام لے کر آئے تھے، ان نشانیوں میں سے وہ اونٹنی بھی تھی جو اللہ تعالیٰ کی عظمت کی بہت بڑی نشانی تھی۔ ﴿فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ ﴾ ” پس وہ ان سے منہ پھیرتے رہے“ وہ تکبر اور سرکشی کی بنا پر ان نشانیوں سے روگردانی کیا کرتے تھے۔