سورة الحجر - آیت 74

فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ہم نے اس بستی کو اوپر نیچے کردیا ، اور ان پر کھنگر کی قسم سے پتھر برسائے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا﴾ ” پھر کر ڈالی ہم نے وہ بستی اوپر تلے“ یعنی ہم نے ان پر ان کی بستی کو الٹ دیا ﴿ وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ﴾ ” اور ان پر کھنگر کے پتھروں کی بارش برسائی“ یہ پتھر اس شخص کا پیچھا کرتے تھے جو بستی سے فرار ہوتا تھا