سورة الحجر - آیت 64

وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور ہم تیرے پاس حق بات لائے اور ہم سچے ہیں ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَأَتَيْنَاكَ بِالْحَقِّ ﴾ ” اور ہم آپ کے پاس پکی بات لے کر آئے ہیں“ جو مذاق نہیں ہے۔ ﴿ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ ﴾ ” اور بے شک ہم سچے ہیں۔“ اس میں جو ہم آپ سے کہہ رہے ہیں۔