سورة الحجر - آیت 58

قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بولے ہم گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ﴾ ” انہوں نے کہا، ہم ایک گناہ گار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں“ یعنی ان میں شر اور فساد بہت زیادہ ہوگیا ہے، اس لئے ہمیں ان کو سزا دینے اور ان پر عذاب نازل کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے۔