سورة الحجر - آیت 55

قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

کہا کہ ہم تجھے ٹھیک بشارت دیتے ہیں سو تو ناامیدوں میں نہ ہو۔ (ف ١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ قَالُوا بَشَّرْنَاكَ بِالْحَقِّ﴾ ” انہوں نے کہا، ہم نے آپ کو سچی خوش خبری سنائی ہے“ جس میں کوئی شک و شبہ نہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے خاص طور پر۔۔۔ اے نبوت کے گھر والو ! تم پر اللہ کی رحمت اور برکتیں ہیں۔۔۔ تمہیں تو اللہ کے فضل و احسان کو نادرو ناممکن نہیں سمجھنا چاہئے۔ ﴿فَلَا تَكُن مِّنَ الْقَانِطِينَ﴾ ”پس آپ ناامیدوں میں سے نہ ہوں“ یعنی آپ ان لوگوں میں سے نہ ہو جائیں جو بھلائی کے وجود کو مستبعد سمجھتے ہیں۔ بلکہ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی عنایات و احسان کے امیدوار رہیے۔