سورة الحجر - آیت 48

لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

انہیں وہاں کچھ تکلیف نہ پہنچے گی اور وہاں سے کبھی نہ نکلیں گے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَا يَمَسُّهُمْ فِيهَا نَصَبٌ ﴾ ” نہیں پہنچے گی وہاں ان کو کوئی تھکاوٹ“ انہیں ظاہری تھکاوٹ لاحق ہوگی، نہ باطنی، اور یہ اس وجہ سے ہوگا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں ایسی حیات کاملہ سے نوازا ہوگا جو آفات کا اثر قبول نہیں کرے گی۔ ﴿وَمَا هُم مِّنْهَا بِمُخْرَجِينَ ﴾ ” اور نہ وہاں وہاں سے نکالے جائیں گے۔“ یعنی وہ کسی بھی وقت جنت سے نکالے نہیں جائیں گے۔