سورة الحجر - آیت 41
قَالَ هَٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
فرمایا یہی (برگزیدگی) میرے پاس آنے کی سیدھی راہ ہے ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿هَـٰذَا صِرَاطٌ عَلَيَّ مُسْتَقِيمٌ﴾ ” یہ راستہ ہے مجھ تک سیدھا“ یعنی یہ راستہ معتدل، مجھ تک اور میرے عزت والے گھر تک پہنچاتا ہے۔