سورة الحجر - آیت 40
إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
سوائے ان کے جو تیرے برگزیدہ بندے ہیں ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ﴾ ” مگر ان میں سے جو تیرے مخلص بندے ہیں۔“ یعنی وہ لوگ جن کو تو نے ان کے اخلاص، ایمان اور توکل کی وجہ سے چن کر اپنے لئے خالص کرلیا۔ (وہ میرے جال سے بچ جائیں گے۔) اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا :