سورة الحجر - آیت 31

إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

لیکن ابلیس نے (نہ کیا) سجدہ کرنے والوں میں ہونے سے انکار کیا (ف ١) ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ إِلَّا إِبْلِيسَ أَبَىٰ أَن يَكُونَ مَعَ السَّاجِدِينَ﴾ ”مگر ابلیس نے اس بات سے انکار کردیا کہ وہ سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہو“ یہ شیطان کی آدم علیہ السلام اور ان کی اولاد کے ساتھ پہلی عداوت ہے۔