سورة الحجر - آیت 29
فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
تو جب میں اسے درست کرلو اور اپنی روح اس میں پھونک دوں تو تم سب اس کے آگے سجدہ میں گڑ پرنا ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَنَفَخْتُ فِيهِ مِن رُّوحِي فَقَعُوا لَهُ سَاجِدِينَ﴾ ”اور اپنی روح اس میں پھونک دوں، تو سب اس کو سجدہ کرتے ہوئے گر پڑنا۔“ پس انہوں نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی۔