سورة الحجر - آیت 27

وَالْجَانَّ خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ مِن نَّارِ السَّمُومِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور پہلے ہم جنات کو لُو کی آگ سے بنا چکے تھے ۔(ف ٢)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿خَلَقْنَاهُ مِن قَبْلُ﴾’’پیدا کیا ہم نے اس کو پہلے“ یعنی تخلیق آدم سے پہلے ﴿ مِن نَّارِ السَّمُومِ﴾ ” لوکی آگ سے“ یعنی نہایت سخت حرارت والی آگ سے، پس جب اللہ تعالیٰ نے آدم کی تخلیق کا ارادہ فرمایا تو فرشتوں سے کہا :