سورة الحجر - آیت 25

وَإِنَّ رَبَّكَ هُوَ يَحْشُرُهُمْ ۚ إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور تیرا رب انہیں جمع کرے گا وہ حکمتوں والا خبردار ہے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿إِنَّهُ حَكِيمٌ عَلِيمٌ﴾ ” وہ دانا، جاننے والا ہے۔“ یعنی وہ تمام اشیاء کو ان کے لائق شان مقام پر رکھتا ہے اور ان کے لائق حال مقام پر نازل کرتا ہے، وہ ہر عمل کرنے والے کو اس کے عمل کا بدلہ دے گا، اگر اچھا عمل ہوگا تو اچھی جزا ہوگی اور اگر برا عمل ہوگا تو بری جزا ہوگی۔