سورة الحجر - آیت 11

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور ان کے پاس جو رسول آتا تھا اسی سے ٹھٹھے کرتے تھے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا يَأْتِيهِم مِّن رَّسُولٍ﴾ ” اور جو بھی رسول ان کے پاس آتا“ جو ان کو حق اور ہدایت کی طرف دعوت دیتا۔ ﴿إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ﴾ ” تو وہ (مشرکین) ان کا تمسخر ہی اڑاتے تھے۔“