سورة ابراھیم - آیت 20

وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور اللہ پر یہ کام کچھ مشکل نہیں (ف ١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ بِعَزِيزٍ﴾ ” اور یہ اللہ کو کچھ بھی مشکل نہیں۔“ یعنی یہ اللہ تعالیٰ کے لئے مشکل نہیں، بلکہ بہت آسان ہے ﴿مَا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ ﴾ (لقمان: 31؍ 28)” تمہیں پیدا کرنا اور پھر دوبارہ جلا اٹھانا ایک شخص کو پیدا کرنے اور اس کو جلا اٹھانے کی مانند ہے۔“ ﴿مَّا خَلْقُكُمْ وَلَا بَعْثُكُمْ إِلَّا كَنَفْسٍ وَاحِدَةٍ ۗ ﴾( الروم : 30؍ 27) ” وہی تو ہے جو تخلیق کی ابتداء کرتا ہے پھر وہ اس کا اعادہ کرے گا اور یہ دوبارہ پیدا کرنا اس کے لئے زیادہ آسان ہے۔ “