سورة ابراھیم - آیت 2

اللَّهِ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

راہ پر اللہ کی جو آسمانوں اور زمین کی چیزوں کا مالک ہے ۔ اور خرابی ہے کافروں کی سخت عذاب کے سبب۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب اللہ تعالیٰ نے دلیل اور برہان واضح کردی تو اس نے ان لوگوں کو سخت وعید سنائی ہے جو اس کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کرتے، چنانچہ فرمایا : ﴿وَوَيْلٌ لِّلْكَافِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ﴾ ” اور ہلاکت ہے کافروں کے لئے سخت عذاب کی صورت میں۔“ یعنی اس کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے نہ اس کا وصف بیان کیا جاسکتا ہے۔