سورة ھود - آیت 122

وَانتَظِرُوا إِنَّا مُنتَظِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور راہ تکتے رہو ، ہم بھی راہ دتکتے ہیں ۔(ف ١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَانْتَظِرُوْا ﴾’’تم بھی انتظار کرو۔‘‘ یعنی ہم پر جو کچھ نازل ہوگا۔ تم اس کا انتظار کرو۔﴿ اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ﴾ ’’ہم بھی انتظار کرتے ہیں۔‘‘ اور تم پر جو کچھ نازل ہوگا، ہم اس کے منتظر ہیں۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے دونوں گروہوں کے درمیان جو فرق ہے اسے بیان کردیا۔ اس نے اپنے بندوں کو دکھا دیا کہ وہ اپنے مومن بندوں کی مدد کرتا ہے اور انبیائے کرام کو جھٹلانے والے دشمنان الٰہی کا قلع قمع کرتا ہے۔