سورة ھود - آیت 82

فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا جَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ مَّنضُودٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر جب ہمارا حکم آیا ، ہم نے وہ بستی الٹ دی ، اور ان پر کھنگر کی پتھریاں تہ برتہ برسائیں ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

“ ﴿فَلَمَّا جَاءَ أَمْرُنَا ﴾ ” تو جب ہمارا حکم آیا“ یعنی جب ان پر نزول عذاب کا وقت آ پہنچا ﴿جَعَلْنَا ﴾ ” کردیا ہم نے“ ان کی بستیوں کو ﴿عَالِيَهَا سَافِلَهَا ﴾ ” اوپر نیچے“ یعنی ہم نے تلپٹ کردیا ﴿وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهَا حِجَارَةً مِّن سِجِّيلٍ ﴾ ” اور برسائے ان پر پتھر کھنگر کے“ یعنی سخت حرارت والی آگ میں پکے ہوئے پتھر ان پر برسائے گئے۔ ﴿مَّنضُودٍ ﴾ ” تہ بہ تہ“ یعنی ان پر تابڑ توڑ پتھر برسائے گئے جو بستی سے بھاگنے والوں کا پیچھا کرتے تھے۔