سورة ھود - آیت 65

فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ۖ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر انہوں نے اس کے پیر کاٹ ڈالے ، تب صالح (علیہ السلام) نے کہا تین دن اپنے گھروں میں فائدہ اٹھا لو ، یہ وعدہ جھوٹا نہ ہوگا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَعَقَرُوهَا فَقَالَ ﴾ ” پس انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ دئیے تو کہا“ یعنی جناب صالح علیہ السلام ﴿ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ۖ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ ﴾ ” تم اپنے گھروں میں تین دن فائدہ اٹھاؤ، یہ وعدہ ہے جو جھوٹا نہیں ہوگا“ بلکہ یہ ضرور واقع ہو کر رہے گا۔