سورة یونس - آیت 56

هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

وہی جلاتا اور مارتا ہے اور اسی کی طرف پھر جاؤ گے ،

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ﴾ ” وہی جان بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے۔“ یعنی وہ زندگی اور موت میں تصرف کرتا ہے اور وہ ہر قسم کی تدبیر کرتا ہے اور تدبیر کائنات میں اس کا کوئی شریک نہیں ﴿وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴾ ” اور تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔“ قیامت کے روز، پس وہ تمہیں تمہارے اچھے اور برے اعمال کی جزا دے گا۔