سورة التوبہ - آیت 125

وَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَىٰ رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كَافِرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جن کے دلوں میں روگ ہے ‘ ان کی ناپاکی میں ناپاکی اور زیادہ کردی ، اور وہ کافر ہی مرے ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ﴾ ” اور لیکن جن کے دلوں میں روگ ہے“ یعنی شک اور نفاق ہے ﴿فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَىٰ رِجْسِهِمْ﴾ ”پس ان کو اس سورت نے بڑھا دیا گندگی پر گندگی میں“ یعنی ان کے مرض کے ساتھ مرض اور ان کے شک کے ساتھ مزید شک کا اضافہ ہوتا گیا، کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیت کے ساتھ کفر کیا۔ ان کے خلاف عناد رکھا اور ان سے روگردانی کی تھی۔ بنا بریں ان کا مرض بڑھ گیا تو اس مرض نے ان کو ہلاکت کے گڑھے میں پھینک دیا۔ ﴿وَ﴾ ” اور“ ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی ہے یہاں تک کہ ﴿مَاتُوا وَهُمْ كَافِرُونَ﴾ ” وہ مریں گے بھی تو کافر کے کافر۔‘‘ یہ ان کے لئے سزا ہے، کیونکہ انہوں نے اللہ تعالی کی آیت کا انکار کیا، اس کے رسول کی نافرمانی کی اس لئے اس کی پاداش میں اس دن تک کے لئے ان کے دلوں میں نفاق ڈال دیا، جس روز وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کریں گے۔