سورة التوبہ - آیت 9

اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَصَدُّوا عَن سَبِيلِهِ ۚ إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

انہوں نے اللہ کی آیات تھوڑی قیمت پر بیچیں ، اور اس کی راہ سے لوگوں کو روکا ، برے کام ہیں ، جو وہ کرتے ہیں ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اشْتَرَوْا بِآيَاتِ اللَّـهِ ثَمَنًا قَلِيلًا﴾ ” یہ اللہ کی آیات کے عوض تھوڑا سا فائدہ حاصل کرتے ہیں۔“ یعنی انہوں نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول پر ایمان لانے اور اللہ تعالیٰ کی آیات پر عمل کرنے کی بجائے اس دنیا میں جلدی حاصل ہونے والے حسیس عوض کو اختیار کرلیا۔ ﴿فَصَدُّوا عَن سَبِيلِهِ﴾ انہوں نے خود اپنے آپ کو اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا۔ ﴿إِنَّهُمْ سَاءَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ﴾ ” بلاشبہ بہت ہی برے کام ہیں جو یہ کرتے ہیں۔ “