سورة الاعراف - آیت 124
لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
میں تمہارے ہاتھ اور جانب مخالف سے پاؤں کاٹوں گا ، پھر میں تم سب کو سولی پر چڑھاؤں گا ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَافٍ﴾ ” میں تمہارے ایک طرف کے ہاتھ اور دوسری طرف کے پاؤں کٹوا دوں گا۔“ وہ خبیث شخص سمجھتا تھا کہ یہ جادوگر زمین میں فساد برپا کرنے والے ہیں لہٰذا وہ ان کے ساتھ وہی سلوک کرے گا جو فسادیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمت سے کٹوا دوں گا۔۔۔ یعنی دایاں ہاتھ اور بائیاں پاؤں ﴿ثُمَّ لَأُصَلِّبَنَّكُمْ﴾ ” پھر تم کو سولی دوں گا۔“ یعنی کھجور کے تنوں پر تم سب کو سولی دے دوں گا۔ ﴿أَجْمَعِينَ﴾” سب کو“ یعنی یہ سزا تم میں سے کسی ایک کو نہیں دوں گا بلکہ تم سب اس سزا کا مزہ چکھو گے۔