سورة الاعراف - آیت 117
وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ۖ فَإِذَا هِيَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو وحی کی ، کہ تو اپنا عصا ڈال پس فورا وہ عصا اس کا ان کی بناوٹ کو نگلنے لگا ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ مُوسَىٰ أَنْ أَلْقِ عَصَاكَ ﴾ ” اور ہم نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ اپنی لاٹھی ڈال دے۔“ پس موسیٰ علیہ السلام نے اپنا عصا زمین پر ڈال دیا ﴿ فَإِذَا هِيَ ﴾ ” وہ فوراً‘‘ یعنی عصا دوڑتا ہوا سانپ بن گیا ﴿تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴾اور انہوں نے جھوٹ اور شعبدہ بازی سے جو سانپ بنائے تھے، ان کو نگلتا گیا۔