سورة الاعراف - آیت 107

فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر اس نے اپنا عصا ڈال دیا ، تو وہ اسی وقت صریح اژدھا بن گیا ۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ ﴾ ” پس موسیٰ نے اپنا عصا زمین پر ڈال دیا تو وہ واضح طور پر سانپ بن گیا“ جو بھاگ رہا تھا اور وہ سب کھلی آنکھوں سے اس کا مشاہدہ کر رہے تھے۔