سورة الاعراف - آیت 16

قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأَقْعُدَنَّ لَهُمْ صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيمَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

تب بولا ، اس سبب سے کہ تونے مجھے گمراہ کیا میں تیری سیدھی راہ کے اوپر آدمیوں کی تاک میں جا بیٹھوں گا ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* گمراہ تو وہ اللہ کی تکوینی مشیت کے تحت ہوا۔ لیکن اس نے اسے بھی مشرکوں کی طرح الزام بنالیا، جس طرح وہ کہتے تھے کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم شرک نہ کرتے۔