سورة الانعام - آیت 89

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ وَالْحُكْمَ وَالنُّبُوَّةَ ۚ فَإِن يَكْفُرْ بِهَا هَٰؤُلَاءِ فَقَدْ وَكَّلْنَا بِهَا قَوْمًا لَّيْسُوا بِهَا بِكَافِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ہم نے کتاب اور شریعت اور (ف ١) ۔ نبوت دی ، پس اگر یہ لوگ ان باتوں کا انکار کریں تو ہم نے ان پر ایک قوم مقرر کی ہے ‘ وہ ان باتوں کے منکر نہیں ۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* اس سے مراد رسول اللہ (ﷺ) کے مخالفین، مشرکین اور کفار ہیں۔ ** اس سے مراد مہاجرین وانصار اور قیامت تک آنے والے ایماندار ہیں۔