سورة الفلق - آیت 5

وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور حاسد کی برائی سے جب وہ حسد کرے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- حسد یہ ہے کہ حاسد، محسود سے زوال نعمت کی آرزو کرتا ہے، چنانچہ اس سے بھی پناہ طلب کی گئی ہے۔ کیوں کہ حسد بھی ایک نہایت بری اخلاقی بیماری ہے، جو نیکیوں کو کھا جاتی ہے۔