سورة الہب - آیت 2

مَا أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُ وَمَا كَسَبَ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اس کا مال جو اس نے کمایا تھا اس کے کچھ کام نہ آیا۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* کمائی میں اس کی رئیسانہ حیثیت اور جاہ ومنصب اور اس کی اولاد بھی شامل ہے۔ یعنی جب اللہ کی گرفت آئی تو کوئی چیز اس کے کام نہ آئی۔