سورة الكافرون - آیت 6

لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تمہارے لئے تمہارا دین اور میرے لئے میرا دین

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں، میں اسے کیوں چھوڑوں؟ ﴿لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ﴾ (القصص:55) ۔