سورة الماعون - آیت 1
أَرَأَيْتَ الَّذِي يُكَذِّبُ بِالدِّينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
بھلا تونے اسے بھی دیکھا جو انصاف کے دن کو جھٹلاتا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* رسول اللہ (ﷺ) کو خطاب ہے اور استفہام سے مقصد اظہار تعجب ہے۔ رویت معرفت کے مفہوم میں ہے اور دین سے مراد آخرت کا حساب اور جزا ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ کلام میں حذف ہے۔ اصل عبارت ہے (کیا تو نےاس شخص کو پہچانا جو روز جزا کو جھٹلاتا ہے؟ آیا وہ اپنی اس بات میں صحیح ہے یا غلط؟)