سورة الهمزة - آیت 3
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
سمجھتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ اسے رکھے گا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔