سورة التکاثر - آیت 7
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ الْيَقِينِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پھر ضرور اسے تم یقین کی آنکھ سے دیکھو گے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* پہلا دیکھنا دور سے ہوگا، یہ دیکھنا قریب سے ہوگا، اسی لئے اسے عَيْنُ الْيَقِينِ (جس کا یقین مشاہدۂ عینی سے حاصل ہو) کہا گیا۔