سورة العاديات - آیت 8

وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور وہ مال کی محبت میں سخت ہے۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* خَيْرٌ سے مراد مال ہے، جیسے ﴿إِنْ تَرَكَ خَيْرًا الْوَصِيَّةُ﴾ (البقرة :180 ) میں ہے معنی واضح ہیں۔ ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ نہایت حریص اور بخیل ہے جو مال کی شدید محبت کا لازمی نتیجہ ہے۔