سورة البينة - آیت 6

إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ أُولَٰئِكَ هُمْ شَرُّ الْبَرِيَّةِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک جو لوگ اہل کتاب (ف 2) اور مشرکین میں سے کافر ہوئے وہ جہنم میں جائیں گے ۔ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ وہی ساری خلقت میں بدترین (ف 3) ہیں۔

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ اللہ کے رسولوں اور اس کی کتابوں کا انکار کرنے والوں کا انجام ہے۔ نیز انہیں تمام مخلوقات میں بدترین قرار دیا گیا۔