سورة العلق - آیت 3
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
پڑھ اور تیرا رب بہت کرم کرنے والا ہے۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ بطور تاکید فرمایا اور اس میں بڑے بلیغ انداز سے اس اعتذار کا بھی ازالہ فرما دیا، جو آپ (ﷺ) نے پیش کیا کہ میں تو قاری ہی نہیں۔ اللہ نے فرمایا، اللہ بہت کرم والا ہے پڑھ، یعنی انسانوں کی کوتاہیوں سے درگزر کرنا اس کا وصف خاص ہے۔